18-06-2016, 12:12 AM
تانیہ اپنی جگہ سے سائیڈ پر ہٹی تو اسکے پیچھے میجر دانش نے جو منظر دیکھا، اسے سمجھ نہیں آئی کہ وہ خوشی سے روئے یا چیخیں مارے۔ تانیہ کےپیچھے میجر دانش کو عفت نظر آئی تھی۔ اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ میجر دانش نے ایک بار اپنی آنکھیں ملیں اور پھر دوبارہ سے دیکھا تو عفت ابھی تک اپنی جگہ پر موجود تھی اور اسکی آنکھیں پر عزم اور اپنے شوہر کی بہادری پر فخر سے چمکتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ میجر دانش ایک دم سے آگے بڑھا اور سب کے سامنے ہی اپنی بیوی کو اپنے گلے سے لگا لیا، عفت بھی اپنے شوہر کے سینے سے لگ کر ساری اذیت بھول گئی تھی جو اسے کرنل وشال سے ملی تھی، یا جو جدائی کے دن اس نے سہاگ رات سے ہی گزارنا شروع کر دیے تھے، شوہر کے سینے سے لگ کر اسے اسکی دنیا واپس مل گئی تھی، اسکا پیار واپس مل گیا تھا۔ میجر دانش کو سمجھ نہیں آئی تھی کہ آخر یہ سب کیسے ہوا؟